سکوٹی سے گر کر زخمی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ انتقال کرگئیں

سکوٹی سے گر کر زخمی گولڈ  میڈلسٹ ایتھلیٹ انتقال کرگئیں

کوئٹہ(سپورٹس ڈیسک)نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی خاتون کراٹے کھلاڑی انتقال کرگئیں۔

سیکرٹری کھیل کے مطابق سکوٹی سے گر کر زخمی ہونے والی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدراس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ آرزو حیدرعلی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایوب سٹیڈیم جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔سیکرٹری کھیل نے بتایا کہ نیشنل گیمزمیں گولڈ اور سلور میڈلز جیتے والی آرزو حیدر نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں