یہ نہیں کہہ سکتے ہم باہر ہوگئے ، چانس ختم نہیں ہوا:سعود

یہ نہیں کہہ سکتے ہم باہر ہوگئے ، چانس ختم نہیں ہوا:سعود

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم باہر ہو گئے ہیں۔ ہمیں دوسروں کے میچز پر بھی نظر رکھنا پڑے گی، ہمارا چانس ختم نہیں ہوا اور بس دعا کرنا پڑے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ ہمیں آخری میچ جیتنا ہوگا، ہمیں کمبی نیشن میں مسئلہ ہوا، اتنی تبدیلیاں ہمیں اس سے پہلے نہیں کرنا پڑیں۔ ہم گروپ کی حیثیت سے سیٹل نہیں ہو سکے تھے ، ہم اوپننگ پئیر اچھا حاصل نہ کر سکے ، اسی طرح چھ اور سات نمبر پر بھی مشکل ہوئی۔انہوں نے کہاکہ میں قطعی طور پر مطمئن نہیں ہوں میں نے اس کے لئے بہت تیاری کی تھی۔سعود شکیل نے کہا کہ ابرار احمد سے ہر مشکل وقت سے ہم نے بولنگ کرائی ہے ابرار احمد کو بیٹرز محتاط ہو کر کھیلے اس لیے وکٹوں کا کالم خالی نظر آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں