پاکستانی جونیئرٹیم پہلی بار یویفا ایونٹ کھیلنے قازقستان روانہ
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)فٹبال میں پاکستان کی ایک اور تاریخ رقم، پاکستان انڈر 16 ٹیم پہلی بار یویفا ڈویلپمنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کھیلنے قازقستان روانہ ہو گی۔۔۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کے مطابق یویفا ایونٹ میں شرکت ایک بڑا بریک تھرو ہے ،یہ پاکستان فٹبال کیلئے تاریخی لمحہ ہے ،پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ ٹورنامنٹ 24سے 30اپریل تک کھیلا جا ئیگا۔ پاکستان کا پہلا میچ 25اپریل کو قازقستان سے ہوگا جبکہ 27اپریل کو روس، 30اپریل کو آذربا ئیجان سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستان انڈر 16 سکواڈمیں گول کیپرز سمر رزاق اور نوید اللہ، ڈیفنڈرز میں محمد عالم، حمزہ امجد، مقبول احمد، ندیم حسین، عبد الرحیم الٰہی اور سید منظر شاہ، مڈفیلڈرز میں محمد مصطفیٰ، محمد عیسیٰ، ساگر مہربان، ہارون رشید، شہراز خان، عبدالصمد، حمزہ یاسر اور محمد حنظلہ جبکہ فارورڈز میں دانش مسیح، محمد رافع اور کلیم اللہ شامل ہیں۔