فیفا ورلڈ کپ،انعامی رقم اور ٹیموں کی فیس میں اضافے کا امکان

فیفا ورلڈ کپ،انعامی رقم اور ٹیموں  کی فیس میں اضافے کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا نے 2026فٹبال ورلڈ کپ کیلئے بڑا مالی فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے لیے انعامی رقم اور فیس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فیفا اس وقت رکن ممالک کے ساتھ مشاورت میں ہے تاکہ 48 ٹیموں پر مشتمل آئندہ ورلڈ کپ کے لیے مالی پیکج کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ فیفا کونسل اس حوالے سے حتمی منظوری آئندہ اجلاس میں دے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں