پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ پشتو کمنٹری متعارف
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ پشتو کرکٹ کمنٹری ہوگی۔پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے اشتراک سے پشتو کمنٹری متعارف کرائی گئی ہے ۔
ایونٹ میں زلمی کے بقیہ میچز میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پشتو کمنٹری نشر کی جائے گی۔پشاور زلمی پی ایس ایل میں آج اسلام آباد کے خلاف کوالیفائر میں شرکت کرے گی۔