پی سی بی کا تنخواہوں،مراعات کی تفصیلات دینے سے انکار

پی سی بی کا تنخواہوں،مراعات کی تفصیلات دینے سے انکار

اسلا م آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن بورڈ اور عہدیداروں کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ کو فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

پی سی بی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم کے ساتھ جانے والوں کی فہرست بھی خفیہ قرار دے دی تاہم پی سی بی نے پیشکش کی ہے کہ اگر سینیٹ چاہے تو ان کیمرا بریفنگ دی جاسکتی ہے ۔ہدایت اللہ کے سوال کے جواب میں کابینہ ڈویژن نے سینیٹ کو آگاہ کردیا، بورڈ کیمطابق کھلاڑیوں، عہدیداروں کی تنخواہیں، مراعات اور ذاتی معلومات حساس معاملہ ہے ، یہ معلومات پی سی بی کے افراد کے تحفظ اور سلامتی سے متعلق ہیں۔جواب کے مطابق ایسی معلومات کی غیر ضروری تشہیر توجہ کا باعث بن سکتی ہے ، کھلاڑیوں، عہدیداروں اور ملازمین کی رازداری پی سی بی پر لازم ہے ، قواعد، پالیسیوں اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں