گول کیپر کے مخالف کپتان کو مکا مارنے پر میدان میں لڑائی

 گول کیپر کے مخالف کپتان کو مکا مارنے پر میدان میں لڑائی

میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)ریال زاراگوزا کے گول کیپر ایسٹیبان اندرادا کو حریف ٹیم کے کھلاڑی کو مکا مارنے پر سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

واقعہ ایس ڈی ہیوسکا کے خلاف سپین کی سیکنڈ ڈویژن کے ایک اہم میچ میں پیش آیا جہاں دونوں ٹیمیں ریلیگیشن سے بچنے کی جدوجہد کر رہی تھیں۔ میچ کے اختتامی لمحات میں اندرادا کو ایک کھلاڑی کو دھکا دینے پر دوسرا یلو کارڈ ملا، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔تاہم وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور مخالف ٹیم کے کپتان جارگے پولیڈو کی جانب دوڑتے ہوئے گئے اور ان کے چہرے پر مکا دے مارا جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ اس ہنگامے کے باعث مزید کھلاڑیوں کو بھی میدان سے باہر بھیجا گیا۔بعد ازاں اندرادا نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھے تھے اور ہر ممکن سزا قبول کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں