فیفا ورلڈ کپ ،متعدد انجر یز کا شکار ٹیموں میں تشویش

فیفا ورلڈ کپ ،متعدد انجر یز کا شکار ٹیموں میں تشویش

فیفا ورلڈ کپ ،متعدد انجر یز کا شکار ٹیموں میں تشویش ایونٹ سے قبل کئی ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کی بروقت فٹنس کیلئے فکرمند

لندن (سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ سے قبل عالمی فٹبال میں بڑے کھلاڑیوں کی انجریز نے تشویش پیدا کر دی ، اور تازہ ترین دھچکا مصری فٹبالر محمد صلاح کی صورت میں سامنے آیا جو لیورپول کی جانب سے کرسٹل پیلس کے خلاف میچ کے دوران ہیم سٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ۔مصری حکام کے مطابق وہ چار ہفتوں تک کھیل سے باہر رہیں گے ، تاہم امکان ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک فٹ ہو جائیں گے ۔اسی طرح لامین یامال بھی ہیم سٹرنگ انجری کے باعث غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں، جبکہ جرمنی کے مارک آندرے ٹیئر سٹیگن اور سرج گنابری بھی انجریز کے باعث مشکلات میں ہیں۔

برازیل کو بھی دھچکا لگا ہے جہاں روڈریگو گھٹنے کی سنگین انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ایڈر میلیٹا بھی دستیاب نہیں ہوں گے ، جبکہ نوجوان ایسٹیوا بھی زخمی ہیں۔فرانس کے ہیوگو ایکیٹیکے اچیلس ٹینڈن انجری کے باعث مکمل طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ جاپان کے واتارو اینڈو اور تاکومی منامینو کی شرکت بھی غیر یقینی ہے ۔فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے شروع ہوگا اور کئی ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کی بروقت فٹنس کے لیے فکرمند ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں