ٹرمپ نے خاتون اول کو متوقع بیوہ کہنے پر ٹی وی کامیڈین کی بر طرفی کا مطالبہ کر دیا
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کے مزاحیہ میزبان جمی کیمل کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔
، جنہوں نے ایک پروگرام میں خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کو طنزیہ طور پر ’’متوقع بیوہ‘‘ قرار دیا تھا ۔یہ تنازع اس وقت مزید بڑھ گیا جب ہفتے کے روز واشنگٹن میں ہونے والے ایک بڑے سرکاری عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں صدر ٹرمپ بھی شریک تھے ۔ جمی کیمل نے یہ تبصرہ گزشتہ جمعرات اپنے پروگرام میں کیا تھا، جب انہوں نے وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر کے ایک فرضی منظرنامے میں میلانیا ٹرمپ کے بارے میں یہ جملہ کہا کہ ان میں ایک امید سے بھرپور بیوہ جیسی چمک ہے ۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ عام طور پر اس طرح کے بیانات پر ردعمل نہیں دیتے ، لیکن یہ معاملہ حد سے بڑھا ہوا ہے ۔ میلانیا ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں جمی کیمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بقول یہ مزاح نہیں بلکہ ایسا بیان ہے جو معاشرے میں کشیدگی اور منفی سیاسی ماحول کو بڑھاتا ہے ۔