وائٹ ہاؤس کی بریفنگ میں جانشینی کا سوال

وائٹ ہاؤس کی بریفنگ  میں جانشینی کا سوال

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں ) وائٹ ہاؤ س کی ترجمان نے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد وائٹ ہاؤس سے باہر ہونے والی تقریبات کے لیے حفاظتی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے ۔۔۔

حکام کے مطابق حساس ادارہ اپنی سکیورٹی منصوبہ بندی کی تفصیلات خفیہ رکھتا ہے تاکہ حفاظتی نظام کو کسی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے ۔بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں اس روایت کا بھی ذکر کیا گیا جس کے تحت بعض بڑے سرکاری اجتماعات کے دوران کابینہ کے ایک رکن کو بطور احتیاط تقریب سے الگ رکھا جاتا ہے ، تاکہ کسی بڑے سانحہ کی صورت میں کوئی تو جانشین زندہ بچے اور حکومتی تسلسل برقرار رہ سکے ۔ترجمان نے وضاحت کی کہ حالیہ عشائیے میں کابینہ کے متعدد ارکان پہلے ہی شریک نہیں تھے ، اس لیے کسی ایک فرد کو خصوصی طور پر الگ رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔اس وضاحت کے ساتھ ہی پریس بریفنگ کا اختتام ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں