انتھونی جوشوا کی باکسنگ رنگ میں واپسی کا اعلان
ریاض (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن انتھونی جوشوا نے طویل انتظار کے بعد باکسنگ رنگ میں واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے ۔۔۔
انتھونی 25 جولائی کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں البانوی حریف کرسٹیان پرینگا سے مقابلہ کرینگے ۔ اس بات کی تصدیق میچ روم باکسنگ نے کر دی ہے ۔یہ فائٹ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کے ساتھ دو مقابلوں کے معاہدے کا پہلا حصہ ہے جبکہ دوسری فائٹ برطانوی باکسر ٹائسن فیوری کے خلاف متوقع ہے ۔