سٹریٹ چائلڈ فٹبال عالمی کپ پاکستان ٹیم آج میکسیکو روانہ ہوگی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم آج میکسیکو روانہ ہورہی ہے ، جہاں وہ 30 ممالک کے درمیان5 سے۔۔
15 مئی تک کھیلے جانے والے سٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہوگا، ٹورنامنٹ دنیا بھر میں سڑکوں سے جڑے بچوں کے حقوق، تحفظ اور شناخت کے لیے نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی تحریک ہے ۔