انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ چکوال نے جیت لیا

 انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ  چکوال نے جیت لیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ ضلع چکوال کی ٹیم نے جیت لیا، ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔۔۔

 فائنل کے سنسی خیز مقابلے میں ضلع چکوال کی ٹیم نے اٹک کو 39 کے مقابلے میں 13 پوائنٹ سے شکست دے دی۔ مہمان خصوصی بیرسٹر دانیال چودھری تھے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، سپورٹس افسر نوید احمد بیگ،شفقت نیازی، رحمت اللہ سیال، ساجد اعوان و دیگر آفیشلزبھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں