لندن میراتھن 2027کیلئے درخواستوں کا نیا عالمی ریکارڈ

لندن میراتھن 2027کیلئے درخواستوں کا نیا عالمی ریکارڈ

مجموعی طور پر 1,338,544افراد نیعالمی دوڑ کیلئے درخواستیں جمع کرائیں

لندن (سپورٹس ڈیسک)لندن میراتھن 2027 میں شرکت کے لئے عوامی بیلٹ کے ذریعے درخواستیں دینے والوں کی تعداد نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔بی بی سی کے مطابق مجموعی طور پر 1,338,544افراد نے 25 اپریل کو ہونے والی اس عالمی دوڑ کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جس نے گزشتہ سال کے 1,133,813 درخواستوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔رواں سال منعقد ہونے والی 2026 کی میراتھن میں ریکارڈ 59,830 شرکانے دوڑ مکمل کی تھی، جس کے بعد اسے دنیا کا سب سے بڑا ایک روزہ فنڈ ریزنگ ایونٹ قرار دیا گیا تھا۔ لندن میراتھن ایونٹس کے چیف ایگزیکٹو ہیو برافشر کا کہنا ہے کہ درخواست گزاروں کی یہ حیرت انگیز تعداد لندن میراتھن کو دنیا کی سب سے مقبول ترین ریس ثابت کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں