ایشین ہاکی فیڈریشن کا انڈر 18ایشیا کپ کاشیڈول جاری

ایشین ہاکی فیڈریشن کا انڈر 18ایشیا کپ کاشیڈول جاری

ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک)ایشین ہاکی فیڈریشن نے مینز انڈر18 ایشیا کپ ہاکی کے باضابطہ شیڈول کی منظوری دے دی ۔ٹورنامنٹ 29 مئی سے 6 جون تک کاکامیگاہارا، جاپان میں کھیلا جائے گا۔

جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔ایونٹ میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، پول اے میں بھارت، کوریا، میزبان جاپان، چائینز تائپے اور قازقستان شامل ہیں، جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائشیا، بنگلہ دیش اور چین کو رکھا گیا ہے ۔پاکستان اپنی مہم کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف کرے گا، جبکہ 31 مئی کو ملائشیا اور 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 5 جون جبکہ فائنل 6 جون کو ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں