سپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کی 16فری اکیڈمیز قائم کرنیکا اعلان
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی 16 اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق تمام اکیڈمیز لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہوں گی، جن میں کوئی فیس نہیں ہو گی یعنی بالکل فری ہوں گی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ٹاسک دے دئیے ۔ اکیڈمیز میں باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے ، تائیکوانڈو، سکواش اور کرکٹ کی اکیڈ میز شامل ہیں۔