بھگوڑے بیٹر گرین پچ دیکھ کر فیک انجری کی ایکٹنگ کرتے ہیں فیصل اقبال کی ذومعنی پوسٹ

 بھگوڑے بیٹر گرین پچ دیکھ کر فیک  انجری کی ایکٹنگ کرتے ہیں  فیصل اقبال کی ذومعنی پوسٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی ذومعنی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا کردیا ہے اوراسے بابر اعظم کی انجری کی خبر سے جوڑا جارہا ہے۔

فیصل اقبال نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ‘بڑے بڑے بھگوڑے بیٹر میں نے اپنے پاکستان ٹیم کے کھیلنے کے دور میں دیکھے ہیں جو گرین پچ دیکھ کر اپنی ایوریج خراب نہ ہونے کے لیے فیک انجری کا بہانا بنا کر ایکٹنگ کر کے بیٹھ جاتے تھے فٹبال کھیلتے ہوئے ’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘پھر مجھے گرین پچ پر فیل ہونے کے لیے بیجتے تھے مگر عزت اور ذلت اللّٰہ کے ہاتھ میں اور پرفارمنس سب کے سامنے ہے اور پھر اپنی گروپنگ کی پاور استعمال کر کے پرفارمنس کے باجوود بھی ڈراپ کر دیتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں