ارشدیپ و ثمرین کور کے تعلق کی افواہیں
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کے اور پنجابی اداکارہ و ماڈل ثمرین کور کے درمیان مبینہ تعلق کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں۔۔۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ارشدیپ سنگھ نے سنیپ چیٹ پر چند تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نامعلوم خاتون کا ہاتھ تھامے دکھائی دئیے تاہم مداحوں نے خاتون کے ہاتھ پر موجود ٹیٹو کو ثمرین کور کے ٹیٹو سے مشابہ قرار دے دیا۔