ای سی بی کاؤنٹیز کیلئے سخت مالی قوانین متعارف کروائے گا

ای سی بی کاؤنٹیز کیلئے سخت مالی قوانین متعارف کروائے گا

نئے قوانین کیمطابق کاؤنٹی کلبز کو 4 سال کے عرصے میں منافع میں رہنا ہوگا مسلسل خسارے میں جانیوالے کلبز کے چیمپئن شپ پوائنٹس منہا کئے جائینگے

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈنے کاؤنٹیز کیلئے سخت مالی قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ،نئے قوانین کے تحت مسلسل خسارے میں جانے والے کلبز کے چیمپئن شپ پوائنٹس منہا کرلیے جائیں گے ۔پہلے یہ نظام آزمائشی طور پر لایا جائے گا تاکہ کاؤنٹیز خود کو ایڈجسٹ کر سکیں تاہم 2028 سے باقاعدہ سزائیں نافذ ہوں گی۔نئے مجوزہ قوانین کے مطابق کاؤنٹی کلبز کو 4 سال کے عرصے میں منافع میں رہنا ہوگا،اگر وہ مسلسل خسارے میں رہیں تو پہلے سال ای سی بی کی طرف سے وارننگ ملے گی، دوسرے سال معطل پوائنٹس کی سزا ہوگی جبکہ تیسرے سال باقاعدہ پوائنٹس کی کٹوتی شروع ہوجائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں