آرسنل کے بین وائٹ گھٹنے کی انجری کے باعث سیزن سے باہر
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش کلب آرسنل کے دفاعی کھلاڑی بین وائٹ گھٹنے کی انجری کے باعث موجودہ سیزن کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
28 سالہ کھلاڑی بین وائٹ کی انجری کی تصدیق کلب کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی ہے ، جس کے مطابق وہ برنلے اور کرسٹل پیلس کے خلاف لیگ میچوں کے علاوہ پیرس سینٹ جرمین کے خلاف ہونے والے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے ۔