ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان
میلبورن (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ لئے اپنے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔
آسٹریلوی سکواڈ کی قیادت سوفی مولینیکس کریں گی جبکہ نوجوان فاسٹ بولر لوسی ہیملٹن پہلی بار ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ تجربہ کار گریس ہیرس کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، تاہم سٹار فاسٹ بولر ڈارسی بران اپنی جگہ برقرار نہ رکھ سکیں۔ سکواڈ میں سوفی مولینیکس(کپتان)، ایشلے گارڈنر(نائب کپتان)، تہلیا میک گرا(نائب کپتان)، ایلیس پیری، نکولا کیری، کم گارتھ، لوسی ہیملٹن، الانا کنگ، گریس ہیرس، فوبی لچ فیلڈ، جارجیا وول، بیتھ مونی، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ اور جارجیا ویرہیم شامل ہیں۔