پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے انتخاب کا فائنل شیڈول جاری

پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے انتخاب کا فائنل شیڈول جاری

پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے انتخاب کا فائنل شیڈول جاری مذکورہ ٹرائلز19 اور20 مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لیے فائنل ٹرائلز کا شیڈول جاری ۔ مذکورہ ٹرائلز19 اور20 مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور برطانیہ میں ہونے والے آئندہ پرو لیگ میچز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لیے فائنل فیز ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ پی ایچ ایف کے مطابق، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت اور پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کمیٹی و نیشنل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں، فائنل ٹرائلز19 اور20 مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کیے جائیں گے ۔ قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے یہ ٹرائلز نیشنل سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ اولمپین منظور الحسن کی زیر نگرانی ہوں گے ۔ ٹریننگ کیمپ میں موجود تمام شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر ٹرائلز کے لیے رپورٹ کریں۔ٹرائلز کے اختتام پر نیشنل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی فہرست ڈویلپمنٹ کمیٹی کو جمع کرائے گی، جس کی حتمی منظوری صدر پی ایچ ایف دیں گے ۔ فائنل سکواڈ کا اعلان اسی روز کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں