پی ایف ایف کا فٹبال فار سکولز پروگرام کے آغاز کا اعلان
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقدہ اے ایف سی گراس روٹس ڈے کی تقریب کے دوران اپنے فٹبال فار سکولز پروگرام کے آغاز کا اعلان کردیا۔
یہ ملک گیر اقدام پاکستان بھر کے سکولوں میں 150,000 سے زائد فٹبال تقسیم کرنے پر مشتمل ہوگا۔اس اعلان کا باضابطہ اعلان پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے کیا۔ تقریب میں 56 کم عمر کھلاڑیوں نے شرکت کی، جنہیں آٹھ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔