ہراسانی کا الزام، پی ایف ایف نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سینئر آفیشل کو ہراسانی کے الزام میں برطرف کر دیا گیا۔ ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض سینئر عہدیدار کو خاتون ریفری کی شکایت کے بعد برطرف کیا گیا۔
پی ایف ایف کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے ، مزید انضبا طی کارروائی ہوگی۔ دریں اثنا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی او او شاہد نیاز کھوکھر نے کہا ہے کہ ادارے میں کسی قسم کی ہراسانی برادشت نہیں کریں گے۔ شاہد کھوکھر نے مزید کہا کہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد مذکورہ سینئر آفیشل کی برطرفی کا فیصلہ کیا۔