ساف کپ ، بھارتی شرکت یقینی بنانے کیلئے شیڈول تبدیل

ساف کپ ، بھارتی شرکت یقینی بنانے کیلئے شیڈول تبدیل

نومبر کی فیفا ونڈو میں انعقاد ، مختصر ونڈو کے باعث ابتدائی میچز متاثر ہونیکا خدشہ

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے ساف کپ 2026ء کی تاریخیں تبدیل کر دیں۔ساف کپ کی تاریخیں بھارت کی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی وجہ سے تبدیل کی گئی ہیں۔ابتدائی طور پر ساف کپ 21ستمبر سے 6اکتوبر تک کی فیفا ونڈو میں ہونا تھا لیکن بھارتی ٹیم اس ونڈو کے دوران فیفا آسیان کپ میں شریک ہو گی لہٰذا منتظمین نے ساف کپ میں بھارت کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی تاریخیں بدل دیں۔ساف کے جنرل سیکر ٹری کا کہنا کہ چیمپئن شپ اب نومبر کی فیفا ونڈو کے درمیان ہو گی، نومبر میں فیفا ونڈو 9سے 17تاریخ کے درمیان ہے ، مختصر ونڈو کی وجہ سے ممکن ہے کہ ٹورنامنٹ کو فیفا ونڈو کے آغاز سے قبل شروع کیا جائے ۔فیفا ونڈو سے قبل ٹورنامنٹ کے آغاز کی وجہ سے بیرونِ ملک لیگ میں مصروف کھلاڑیوں کی ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں