فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، یانک سنر ایونٹ سے باہر

فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، یانک سنر ایونٹ سے باہر

فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، یانک سنر ایونٹ سے باہر فرانس میں شدید گرمی نے بھی کھلاڑیوں کے لیے نئی مشکلات پیدا کر دی

پیرس (سپورٹس ڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، ورلڈ نمبر ون اور ٹاپ سیڈ یانک سنر دوسرے راؤنڈ میں حیران کن شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے ۔سنر میچ میں برتری حاصل کرنے کے بعد کریمپس کا شکار ہوئے اور پھر اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکے ۔پانچ سیٹس تک جاری رہنے والے میچ میں ارجنٹائن کے یوہان مینیول سیروندولو کامیاب قرار پائے ہیں، یانک سنر نے ابتدائی 2 سیٹس 6-3 ،6-2 سے اپنے نام کیے تھے ۔تیسرے سیٹ میں عالمی نمبر ایک کو 1-5 کی برتری حاصل تھی جب میڈیکل سپورٹ طلب کی۔کریمپس کے بعد یانک سنر کو سیٹ میں مسلسل 6 گیمز میں شکست ہوئی، آخری 2 سیٹس میں ٹاپ سیڈ پلیئِر کو 1-6 ، 1-6 کے سکور سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری طرف فرانس میں شدید گرمی نے فرنچ اوپن میں شریک کھلاڑیوں کے لیے نئی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔پیرس میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے ، شدید دھوپ کے باعث رولانڈ گیروس کی سرخ مٹی والی کورٹ مزید تیز ہو گئی ہے جس سے میچز کا انداز بھی بدلتا دکھائی دے رہا ہے ۔ ایگا سوائٹک اور ایلینا سویٹولینا سمیت کئی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس بار کامیابی اسی کھلاڑی کو ملے گی جو گرم موسم اور تیز رفتار کورٹ کے مطابق خود کو بہتر انداز میں ڈھال سکے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں