والد نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی:سائرہ جبین

والد نے ہمیشہ حوصلہ  افزائی کی:سائرہ جبین

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سائرہ جبین نے پی سی بی پوڈکاسٹ کے 80 ویں ایڈیشن میں اپنی کرکٹ سے بھرپور جدوجہد اور سفر کے بارے میں گفتگو کی۔

چترال کی سائرہ جبین پاکستان ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل ٹیم کی نمائندگی کرنے والی 60 ویں کھلاڑی بنیں۔ سائرہ جبین نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے چترال سے پشاور اور پھر لاہور منتقل ہو کر اپنی کرکٹ تربیت جاری رکھی۔ خاندان خصوصا والد نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں