میسی چھٹے ورلڈکپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کیلئے تیار

 میسی چھٹے ورلڈکپ میں  ارجنٹینا کی نمائندگی کیلئے تیار

لزبن (سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔سپر سٹار لیونل میسی کو 2026 ورلڈ کپ کے لیے ارجنٹینا کے 26 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

میسی اس ٹورنامنٹ میں بطور کپتان ٹیم کی قیادت کریں گے اور یہ ان کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ ہوگا۔39 سالہ میسی نے 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو فرانس کے خلاف سنسنی خیز فائنل میں کامیابی دلا کر تیسرا عالمی ٹائٹل جتوایا تھا،اب وہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گے جو چھ مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے ۔ ایمیلیانو مارٹینیز، لیسانڈرو مارٹینیز، کرسٹیان رومیرو، الیکسس میک الیسٹر اور اینزو فرنینڈیز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔میسی اب تک ارجنٹینا کے لیے 198 میچز کھیل چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں