تھروبال کے کھیل کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا
لاہور (سپورٹس ڈیسک )دنیا بھر میں تھروبال کے کھیل کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا۔
ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدر اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن منانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس دن ملک بھر میں تھروبال کے نمائشی مقابلے کروائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں، نمائشی مقابلے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، مظفرآباد، گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کروائے جائیں گے ،مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔