باکسرعامر خان کا الزامات لگانے پر خاتون وکیل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

باکسرعامر خان کا الزامات لگانے پر خاتون وکیل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق عالمی چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے الزامات لگانے پر خاتون وکیل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔

وکیل فریال حسین نے 2023 میں ایک پوڈ کاسٹ میں عامر خان اور انکی اہلیہ پر الزامات لگائے تھے ۔ باکسر عامر خان اور اہلیہ نے الزامات کو جھوٹا، بدنیتی پر مبنی اور غیرثابت شدہ قرار دے کر اس کی تردید کی تھی۔ اب عامرخان اور اہلیہ نے وکیل فریال حسین کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں