انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کاآج سے آغاز ٍ

انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کاآج سے آغاز ٍ

انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کاآج سے آغاز ایونٹ میں ملک بھر سے فیڈریشن سے منسلک 8 ڈیپارٹمنٹس ٹیمیں حصہ لیں گی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی (ایشین سٹائل)چیمپئن شپ آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد شروع ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین چودھری شافع حسین اور صدر چودھری سالک حسین نے چار روزہ کبڈی چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دی ہے ۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے فیڈریشن سے منسلک 8 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے ، پی او ایف واہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی ٹیم پہلی بار ایشین سٹائل چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہے ۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 4 جون کو کھیلا جائے گا اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں