ورلڈ کپ وارم اپ میچ، ناروے نے سویڈن کو 1-3 سے ہرا دیا
اوسلو (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک دوستانہ وارم اپ میچ میں ناروے نے۔۔۔
سویڈن کو 1-3 سے شکست دے دی ہے ۔ اوسلو کے الیوال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سویڈن کی جانب سے الیگزینڈر اساک نے واحد گول سکور کیا۔ناروے کی ٹیم نے میچ میں جارحانہ آغاز کیا اور 0-3 کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔ ناروے کی جانب سے جورجین سٹینڈ لارسن نے 2 شاندار گول کیے جبکہ ایک گول انتونیو نوسا نے سکور کیا۔