باسط علی کی ثقلین مشتاق کے سامنے شاداب خان پر تنقید

باسط علی کی ثقلین مشتاق کے سامنے شاداب خان پر تنقید

3 سال سے سپنر نے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی تو ٹیم میں واپس کیسے آئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ میں آل راؤنڈر شاداب خان کی شمولیت پر سوال اُٹھا دیا۔باسط علی نے ایک پروگرام میں سُسر ثقلین مشتاق کے سامنے ہی ان کے داماد شاداب خان کی قومی سکواڈ میں شمولیت پر شدید تنقید کی۔اُنہوں نے سوال کیا کہ مجھے یہ بتائیں کہ شاداب خان نے 3 سال سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی تو وہ ٹیم میں واپس کیسے آئے ؟سابق کرکٹر نے کہا کہ شاداب نے صرف پی ایس ایل کھیلا ہے ، ایسے میں جب آپ شاداب کو ون ڈے میچز کے لیے ٹیم میں واپس لے آتے ہیں تو یہ مکمل طور پر پسند یا ناپسندیدگی کی بنیاد پر سلیکشن ہو رہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں وہ پہلا شخص تھا جس نے شاداب خان کو انڈر 19 کی ٹیم کے لیے منتخب کیا تھا لیکن جب کارکردگی خراب ہے اور آپ ایسے پیراشوٹ کے ذریعے کھلاڑی کو ٹیم میں لے آئیں گے تو کوئی بھی بچہ خوش نہیں ہوگا۔باسط علی نے مزید کہا کہ ایسی صورتِ حال میں بچے پی سی بی اور سلیکٹر کے ڈر سے خاموش رہیں گے لیکن یہ سب چیزیں پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں