ایرانی فٹبال ٹیم کو میکسیکو کے ویزے جاری
اناتالیہ(سپورٹس ڈیسک)ایرانی فٹبال ٹیم کو میکسیکو کے ویزے جاری کردئیے گئے ۔ میکسیکو فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کا بیس وینیو رہے گا۔ایرانی فٹبال ٹیم اس وقت ترکیہ میں موجود ہے جو آج اناتالیہ میں مالے کے خلاف فرینڈلی میچ کھیلے گی۔
ایران اور مالے کے فرینڈلی میچ میں میڈیا اور فینز کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایرانی فٹ بال ٹیم کل ترکی سے میکسیکو کیلئے روانہ ہوجائے گی۔ ورلڈ کپ میں ایران کے تینوں گروپ میچز امریکا میں شیڈول ہیں۔