ڈیمی نے ویمنز گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
روم (سپورٹس ڈیسک)نیدرلینڈز کی مایہ ناز سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ نے ویمنز گیرو ڈی اٹالیہ کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کر لیا ہے ۔۔۔
،پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے لانگرون سے سانتو سٹیفانو دی کاڈورے تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو 138کلومیٹر پر محیط تھا۔ ڈیمی وولرنگ نے آخری لمحات میں اپنی ہم وطن اینا وین ڈیر بریگن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔