ڈینش فٹبالر اچانک گِر پڑے ، دل میں لگی ڈیوائس نے جان بچالی

ڈینش فٹبالر اچانک گِر پڑے ، دل میں لگی ڈیوائس نے جان بچالی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈنمارک کے سٹار فٹبالر کرسچین ایرکسن یوکرین کے خلاف دوستانہ میچ کے دوران اچانک گر پڑے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کے جسم میں نصب انٹرنل ڈیفبریلیٹر (آئی سی ڈی) نے ایک بار پھر ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

34 سالہ فٹبالر کرسچین ایرکسن نے گرنے سے چند لمحے قبل اپنے سینے پر ہاتھ رکھا، جس کے بعد وہ اچانک میدان میں زمین پر آ گرے ۔ صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے ٹی وی کیمروں کا رخ فوراً دوسری جانب موڑ دیا گیا۔ میڈیکل ٹیم فوری طور پر ان کی مدد کے لیے میدان میں پہنچی، جبکہ خوف اور تشویش میں مبتلا کھلاڑیوں نے ان کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا۔سنگین صورتحال کے باعث میچ فوراً منسوخ کر دیا گیا۔ خوش آئند بات یہ رہی کہ ایرکسن ہوش میں تھے اور انہیں ایمبولینس کے ذریعے اوڈینس یونیورسٹی ہسپتال کیا گیا ۔ڈینش فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ کرسچین ایرکسن ہوش میں ہیں اور موجودہ حالات کے مطابق خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ واضح رہے فٹبالر 2021 میں بھی دل کے دورے کے باعث میدان میں گر گئے تھے ۔ موقع پر ان کو سی پی آر دے کر ان کی جان بچائی گئی تھی اور بعد ازاں ان کے دل میں آئی سی ڈی لگا دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں