پاکستان کو خواتین کے 2 ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کو 2026 میں خواتین کے 2 انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی ہے۔
پاکستان میں پہلی بار مسلسل 2 ویمنز انٹرنیشنل ٹورنامنٹس منعقد ہونگے جبکہ 5 اکتوبر سے اسلام آباد میں مقابلوں کا آغاز ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہاکہ خواتین ٹینس کے فروغ کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے۔ اس سے پاکستانی خواتین پلیئرز کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔پاکستان ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کی صدر اسما خاور نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹس عالمی ٹینس میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم کرینگے۔