فیفا ورلڈ کپ کا آج آغاز، پہلی بار تین افتتاحی تقریبات

فیفا ورلڈ کپ کا آج آغاز، پہلی بار تین افتتاحی تقریبات

فیفا ورلڈ کپ کا آج آغاز، پہلی بار تین افتتاحی تقریبات تاریخ میں پہلی بار تین میزبان ممالک میں باہم منسلک تقریبات ہونگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کا آغاز تاریخ میں پہلی بار تین مختلف میزبان ممالک میں منعقد ہونے والی باہم منسلک افتتاحی تقریبات سے ہوگا جو گزشتہ ورلڈ کپ ایڈیشنز کی روایتی واحد افتتاحی تقریب سے منفرد ہوگا۔امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر 48 ٹیموں پر مشتمل توسیع شدہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر تینوں ممالک اپنی ثقافت، شناخت اور فنونِ لطیفہ کو منفرد انداز میں پیش کریں گے جبکہ تقریبات کا مشترکہ پیغام اتحاد اور یکجہتی ہوگا،پہلی افتتاحی تقریب آج میکسیکو سٹی میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان مقابلے سے قبل منعقد ہوگی۔ دوسری افتتاحی تقریب کل ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان میچ سے قبل منعقد ہوگی۔ تیسری اور آخری افتتاحی تقریب 13 جون کو لاس اینجلس میں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ سے قبل ہوگی۔ افتتاحی تقریبات کے اختتام کے بعد تمام توجہ فٹبال ایکشن پر مرکوز ہو جائے گی۔ ٹیمیں وارم اپ سیشنز میں حصہ لیں گی جبکہ فیفا کی روایتی پری میچ تقریبات جن میں کھلاڑیوں کی میدان میں آمد اور تعارف شامل ہے ، کِک آف سے 25 منٹ قبل شروع ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں