ورلڈ کپ کے آخری وارم اپ میچ میں ارجنٹینا کی فتح
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)دنیائے فٹ بال کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے انجری کے بعد ٹیم میں واپسی پر بہترین گول کر کے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو ورلڈ کپ کے آخری وارم اپ میچ میں آئس لینڈ کے خلاف 0-3 گول سے یکطرفہ کامیابی دلوا دی ہے ۔
میچ کے آغاز میں ویلنٹائن بارکو نے 20 گز کے فاصلے سے شاندار ہٹ لگا کر گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی، جس کے بعد میسی نے پنالٹی کک پرگول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا۔میچ کے آخری لمحات میں تھیاگو نے تیسرا گول کر کے فتح پر مہر لگا دی۔