میسی سمیت ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ نمبرز پبلک ہوگئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لیونل میسی سمیت ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ نمبر پبلک ہوگئے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ سے قبل ارجنٹینا اور آئس لینڈ کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا۔ میچ سے قبل شیٹ پر ناموں کے ساتھ پاسپورٹ نمبر بھی غلطی سے میڈیا کو جاری ہوگئے ،پاسپورٹ نمبر پبلک ہونے کو سکیورٹی کی بڑی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے ۔ ٹیم شیٹ میڈیا کو جاری کرنے سے پہلے پاسپورٹ نمبر بلر کردئیے جاتے ہیں۔