سپنر نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پلانز سے باہر

 سپنر نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پلانز سے باہر

سپنر نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پلانز سے باہر فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورک ایتھکس سے تھنک ٹینک مطمئن نہیں،ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک)40سالہ سپنر نعمان علی پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے پلانز سے باہر ہو گئے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورک ایتھکس سے تھنک ٹینک مطمئن نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق 40 سالہ سپنر نعمان علی پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے پلانز سے باہر ہو گئے ہیں، اب مستقبل میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نوجوان سپنرز کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پلانز میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ہی نعمان علی کو ریڈ بال کیمپ میں نہیں بلایا گیا، آنے والے 5 ٹیسٹ میچز کے لیے ابرار احمد اور ساجد خان فرسٹ چوائس سپنرز ہوں گے ۔نعمان علی نے آخری ٹیسٹ میچ مئی میں بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دوسری طرف فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورک ایتھکس سے تھنک ٹینک مطمئن نہیں ہے جبکہ شاہین آفریدی کی طرح نسیم شاہ بھی مستقبل قریب میں پاکستان کے ٹیسٹ پلانز میں شامل نہیں ہیں۔نسیم شاہ کو بھی آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ پر فوکس کرنے کا کہا گیا ہے ۔نسیم شاہ نے آخری ٹیسٹ دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں