کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے 1.851ارب مختص

کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے 1.851ارب مختص

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی حکومت نے بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے تحت کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کے لئے پی ایس ڈی پی 2026-27 میں تقریباً 1.851 ارب روپے مختص کئے ہیں جو ملک بھر میں کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

 پی ایس ڈی پی دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر 13 جاری ترقیاتی منصوبے موجودہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں جن کی مجموعی منظور شدہ لاگت 9.508 ارب روپے ہے ۔ 30 جون 2026 تک ان منصوبوں پر 4.356 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ 5.151 ارب روپے کی رقم آئندہ مالی سال کے لئے مختص کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں