ابھیشیک شرما اور ماہرہ شرما کے درمیان تعلقات کی افواہیں
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرماکی اداکارہ ماہرہ شرما کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہیں ہیں۔
ماہرہ شرما نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں تاہم مداحوں کی نظریں ان کے ہاتھ میں موجود ایک مخصوص سیاہ بریسلٹ پر جا ٹھہریں، جس پر پلس(+) کا نشان بنا ہوا تھا۔چند ہی گھنٹوں بعد ابھیشیک شرما نے بھی اپنی تازہ تصاویر پوسٹ کیں۔ مداحوں نے نوٹ کیا کہ وہ بھی تقریباً اسی طرز کا بریسلٹ پہنے ہوئے ہیں جیسا ماہرہ نے پہنا ہوا تھا۔