ٹی ٹونٹی سیریز ،ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو زیر کر لیا
جمیکا (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
جمیکا کے سبینا پارک میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 20 اوور کی دوسری گیند پر میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ کپتان شائی ہوپ 65 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔