ڈین ایوانز کاومبلڈن کے بعد ٹینس سے ریٹائر ہونے کا اعلان

 ڈین ایوانز کاومبلڈن کے بعد  ٹینس سے ریٹائر ہونے کا اعلان

لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق برطانوی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز نے رواں سال ومبلڈن کے بعد ٹینس سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ڈین ایوانز اپنے کیریئر میں دو اے ٹی پی ٹائٹلز جیت چکے ہیں ، ڈین ایوانز جنہیں 2017 میں کوکین کے مثبت ٹیسٹ پر ایک سال کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، نے اپنے خاندان کی غیر مشروط حمایت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے آخری ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں