پرو ہاکی لیگ میں بیلجئیم نے پاکستان کو7-1 سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بیلجئیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجئیم نے پاکستان کو7-1سے ہرادیا۔
کھیل کے آغاز میں تیسرے منٹ پر بیلجیئم کے نیلسن نے گول سکور کیا جس کو کھیل کے 33ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے خوبصورت انداز میں فیلڈ گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔ جس کے بعد بیلجئیم نے لگاتار 6 گول اسکور کیے جس سے بیلجئیم کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ آج اسپین کے خلاف کھیلے گا ۔