ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیدی
ساؤتھمپٹن(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرا دیا۔
یہ ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم کی مسلسل تیسری ناکامی ہے ۔ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش کے 124 رنز کی ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 100 رنز ہی بنا سکی۔ ادھر دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرادیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹ پر 140رنز سکور کئے ، ہدف کے جواب میں آئرش ٹیم 4 وکٹ پر 136 رنز ہی بناسکی ۔میلی کیر نے دو وکٹیں حاصل کیں اور آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائیں۔