خواتین ہاکی کے فروغ کیلئے قومی جونیئر چیمپئن شپ کا شیڈول جاری

 خواتین ہاکی کے فروغ کیلئے قومی جونیئر چیمپئن شپ کا شیڈول جاری

چیمپئن شپ 6جولائی سے شروع ، جونیئر ویمنز ٹیموں کے اندراج کی ہدایت

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے باقاعدہ طور پر "وزیرِ اعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ 2026ء" کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، جو خواتین ہاکی کے فروغ اور ترقی کے پروگرام کا حصہ ہے ۔یہ چیمپئن شپ 6 سے 9 جولائی 2026ء تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز، ریجنز اور الحاق شدہ محکموں (بشمول پاک فوج، واپڈا اور ریلوے ) کو ایونٹ میں بھرپور شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامے جاری کر دیے ہیں۔فیڈریشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ یونٹس کو چیمپئن شپ کے لیے اپنی جونیئر ویمنز ٹیمیں تیار کرنے اور ان کا بروقت اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ہر شریک ٹیم 16 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز/کوچز پر مشتمل سکواڈ رجسٹر کرا سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں