دورہ انگلینڈ،انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز

دورہ انگلینڈ،انڈر 19 سکلز  ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز

ملتان(سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز ملتان میں ہوگیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ٹیم کی آئندہ مصروفیات کے پیش نظر ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک اعلیٰ پرفارمنس سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز کر دیا ہے ۔۔۔

 اس کیمپ میں کل 31 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، جنہیں ملک بھر سے منتخب کیا گیا ہے آٹھ ہفتوں پر مشتمل یہ کیمپ اگست میں اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد دور انگلینڈ کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 16 ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی ، کیمپ میں کھلاڑی اپنی سکلز اور فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے سخت تربیت حاصل کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں