ویمنز ٹی20ورلڈ کپ ،آج لارڈز گراؤنڈ میں خصوصی پلے فار یونیسف مہم
لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یونیسف یوکے اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور۔۔
ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ کے موقع پر خصوصی پلے فار یونیسف مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے بچوں کے لیے یونیسف کے منصوبوں کی حمایت کے لیے فنڈز اور آگاہی پیدا کرنا ہے جبکہ اس مہم کے ذریعے ایک لاکھ پاؤنڈ جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔